ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حج 2025 کے لیے پیشگی رقم اور دستاویزات کی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

حج 2025 کے لیے پیشگی رقم اور دستاویزات کی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

Tue, 22 Oct 2024 10:25:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 22/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)حج بیت اللہ 2025 کے لیے جانے والے عازمین کے لیے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ اب عازمین حج کو پہلی قسط کے طور پر 1,30,300 روپے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رات 11:59 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی میں مطلوبہ تمام دستاویزات اور طبی سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 5 نومبر کر دی گئی ہے تاکہ عازمین کو مکمل تیاری کا موقع مل سکے۔

پیشگی رقم جمع کرنے اور میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع سے عازمین حج کو بڑی سہولت مل گئی ہے۔ اس درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے موصول پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا دفتر ہفتہ، اتوار اور دیوالی کی گزیٹیڈ چھٹی کے علاوہ کام کے دنوں میں کھلا رہے گا اور حج سے متعلق دستاویزات جمع کیے جائیں گے۔


Share: